اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگری کلچر کے وائس چانسلر ڈاکٹر آصف علی نے کہا ہے کہ 4 لاکھ 50 ہزار کاشتکاروں کو بلا سود قرضے فراہم کئے جائیں گے۔منگل کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی کاشتکاروں کو 13 ارب روپے کے بلا سود قرضے فراہم کرے گی جبکہ اس کے علاوہ کاشتکاروں کو سمارٹ فونز بھی فراہم کئے جائیں گے تاکہ وہ زرعی ماہرین کی مشاورت سے بروقت استفادہ کرسکیں جس سے زرعی پیداوار میں اضافہ اور غذائی خودکفالت کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔