کراچی(این این آئی)عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہونے کے باعث مالی سال کے دوران حکومت کو 4 ارب 86 کروڑ ڈالر کی بچت ہوئی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان نے ایک سال کے دوران ایک کروڑ بائیس لاکھ ساٹھ ہزار میٹرک ٹن پیٹرولیم مصنوعات اور اکسٹھ لاکھ چونتیس ہزار میٹرک ٹن خام تیل درآمد کیا گیا جس پر مجموعی طور پر سات ارب اکسٹھ کروڑ ڈالر خرچ ہوئے تاہم اگر اتنی مقدار میں خام تیل اور پٹرولیم مصنوعات پچھلے سال کی قیمتوں کے مطابق درآمدی کی جاتی تو ان کی درآمد پر بارہ ارب سینتالیس کروڑ ڈالر خرچ ہوتے۔خام تیل کے درآمدی بل میں کمی کے باعث ہی زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ تئیس ارب ڈالر سے بھی تجاوز کر گئے۔