منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

وزارت پٹرولیم کا غیر معیاری پیٹرول کی درآمد اورفروخت پر پابندی کا فیصلہ

datetime 24  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزارت پیٹرولیم نے ملک بھر میں استعمال ہونے والے غیر معیاری پیٹرول کی درآمد اور فروخت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزارت پیٹرولیم کے حکام نے بتایا کہ یکم اکتوبر سے ملک بھر میں صرف عالمی معیار کا پیٹرول 92 رون فروخت ہوگا اور اس حوالے سے وزارت پیٹرولیم نے سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو ارسال کردی ۔حکام نے بتایا کہ وزارت پیٹرولیم نے ریفائنریوں اور پی ایس او سمیت تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو اس حوالے سے آگاہ کردیا ہے تاہم پیٹرول کا معیار بہتر ہونے سے قیمت بھی 2 روپے 60 پیسے فی لیٹر بڑھ جائے گی ٗحکام کے مطابق ملکی ریفائنریاں 97 رون پیٹرول درآمد کرکے 87 رون میں مکس کرکے پیٹرول کا معیار 92 رون پر لائیں گی تاہم ملکی ریفائنریوں کی مشینری پرانی ہے اور 92 رون کی قیمت زائد ہونے کے باعث ریفائنریوں کو مکسنگ کے عمل میں ناجائز منافع خوری کا موقع ملے گا۔وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کے مطابق پاکستان میں دنیا کا کم ترین معیار کا پیٹرول درآمد اور تیار ہورہا ہے تاہم یکم اکتوبر سے صرف عالمی معیار کا پیٹرول 92 رون فروخت ہوگا ٗواضح رہے گاڑیوں میں ڈلنے والے ہائی اوکٹین کا معیار 97 رون ہوتا ہے، جبکہ پیٹرول کا معیار بڑھنے سے گاڑیوں کے موجودہ مائلیج اور انجن کی زندگی میں اضافہ ہوگا۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…