اسلام آبا د(این این آئی)پاکستان میں تجارت کے ترقیاتی ادارے ( ٹی ڈی اے پی) نے ہانگ کانگ میں منعقد ہونے والی چار روزہ عالمی تجارتی نمائش ’’ میگا شو‘‘ میں شرکت کیلئے 8 اگست 2016 ء تک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی میلے میں آؤٹ ڈورآئیٹمز، دستکاریاں، بیبی و ہاؤس وئیرز سمیت دیگر مختلف مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش کر کے عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کر سکیں گے جس سے ملکیی برآمدات کے اضافہ میں مدد ملے گی۔ یاد ہے کہ عالمی تجارتی میلے کا آغاز 20 اکتوبر 2016ء کو ہو گا جو چار روز جاری رہنے 23 اکتوبر 2016ء کو اختتام پذیر ہو گا۔ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے حوالے سے مزید تفصیلات ٹی ڈی اے پی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔