اسلام آباد(این این آئی)ویمن چیمبر کی بانی صدرثمینہ فاضل نے کہا ہے کہ ملک کی نصف سے زیادہ آبادی خواتین پر مشتمل ہے جنھیں ترقی دئیے بغیر ملکی ترقی نا ممکن ہے۔ خواتین کی اکثریت دیہات میں رہتی ہے جو بجلی کی عدم موجودگی یا لوڈشیڈنگ کی وجہ سے غروب آفتاب کے بعد کام کرنے سے قاصر ہوتی ہیں۔ انکا یہ مسئلہ حل کرنکے انھیں با اختیار بنانے اور انکا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے متعدد اداروں نے مل کر سولر بی بی پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا ہے جس سے خواتین کی زندگیوں میں انقلاب آ جائیگا۔پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ویمن چیمبر، سینٹر آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، سینٹر فار ویمن انٹرپیونرشپ اور سیلف ایمپلائیڈ ایسوسی ایشن مل کر کام کریں گے جبکہ تکنیکی معاملات کی نگرانی سینٹر آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر جنرل عمار جعفری کریں گے۔ شمسی توانائی سے چلنے والے لیمپوں کی مدد سے خواتین مغرب کے بعد بھی کام کر سکیں گی جبکہ کاشتکار فجر سے قبل کھیتوں میں پانی لگانے کا کام بھی بہ آسانی کر سکیں گے۔ اس سے بیوہ خواتین کو بہت فائدہ ہو گا جو اپنے گھرانے کا پورا بوجھ اٹھانے پر مجبور ہیں۔ اپنے خطاب میں عمار جعفری نے کہا کہ پاکستان میں 44 فیصد گھر نیشنل گرڈ سے منسلک نہیں جن میں سے اسی فیصد دیہی علاقوں میں واقع ہیں۔ ان میں سے نصف روشنی کیلئے مٹی کا تیل استعمال کرتے ہیں جو مضر صحت اور مہنگا ہے۔ایک سولر لیمپ سے دس سال تک سالانہ پانچ سے چھ سو لیٹر ایندھن کی بچت ہو گی۔انھوں نے کہا کہ حکومت کو چائیے کہ سولر ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدام کرے تاکہ بجلی سے محروم آبادی کا معیار زندگی بلند کیا جا سکے۔
’’سولر بی بی ‘‘پاکستان میں حیرت انگیز پراجیکٹ کا افتتاح کردیاگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سوزوکی کلٹس 2026 کی قیمتوں کے اعلان نے خریداروں کو حیران کر دیا
-
وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں
-
بھاری چالان سے پریشان شہریوںکے لیے خوشخبری
-
اقرار الحسن کو تینوں بیویوں کے ساتھ ڈنر کرنا مہنگا پڑگیا
-
نجکاری کے بعد پی آئی اے کی نئے نام اور لوگو کے حوالے سے بڑی خبر
-
لیبیا کے آرمی چیف کا طیارہ کیوں تباہ ہوا؟ آخری پیغام سمیت اہم تفصیلات سامنے آگئیں
-
پنجاب پراپرٹی آنرشپ آرڈیننس کی لاہور ہائیکورٹ سے معطلی پر مریم نواز کا سخت ردعمل
-
26 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ، ایک سال میں قیمت 2 لاکھ روپے سے زائد بڑھ گئی
-
رونالڈو نے سعودی عرب میں پرتعیش ولاز خرید لیے، قیمت ہوش اڑا دے گی
-
سرگودھا میں محبت کی انوکھی داستان نے 22 سالہ گھریلو ملازمہ جیل پہنچ گئی
-
کسانوں کو 10 لاکھ روپے تک قرض کی سہولت کیلئے ڈیجیٹل ایپ ذرخیزی متعارف
-
سی سی ڈی نے 3بیٹے، داماد اور بھائی کو جعلی مقابلے میں قتل کردیا، خاتون عدالت پہنچ گئی
-
چینی کی نئی سرکاری قیمت مقررکردی گئی، نوٹیفکیشن جاری















































