اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی 4روپے 36پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی ہے،قیمت میں کمی کی منظوری فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت دی گئی،جبکہ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ اور ماہانہ 300یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو اور زرعی صارفین پر کمی کا اطلاق نہیں ہو گا۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں کمی سے متعلق سی پی پی اے کی درخواست پرسماعت کرتے ہوئے بجلی کے نرخوں میں4روپے 36پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی جبکہ کے الیکٹرک اور ماہانہ 300یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو اور زرعی صارفین پر کمی کا اطلاق نہیں ہو گا۔نیپرا حکام کے مطابق بجلی کے نرخوں میں کمی کی منظوری فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت دی گئی ہے،فرنس آئل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی واقعہ ہوئی ہے جس کی وجہ سے بھی بجلی کے نرخوں میں کمی کی منظوری دی گئی ہے،جبکہ تقسیم کار کمپنیوں کو 14ارب روپے کا ریلیف بھی ملے گا۔نیپرا حکام کا مزید کہنا تھا کہ فروری میں 6ارب 20کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی ۔
نیپرانے بجلی 4روپے 36پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
موسم گرما کی سرکاری تعطیلات،حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری!
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بہت بڑا تحفہ
-
طالبعلم نے گھر میں دادا دادی کو ہلاک کیا پھر سکول جاکر 5ٹیچرز کو مارا، ہوشربا تفصیلات
-
موسم کا تیور بدل گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
عبداللہ طاہر قتل کیس،مقتول کے ڈرائیور کو 22سالہ لڑکی کے ذریعے ہنی ٹریپ کیے جانے کا انکشاف
-
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ
-
زلزلے کے شدید جھٹکے،عوام خوفزدہ



















































