ماسکو(نیوزڈیسک)کراچی سے روس جانے والے سام سنگ کے 150پاکستانی ڈیلرز کے ساتھ وہ ہوگیا جس کا کسی نے سوچا تک نہ تھا، تفصیلات کے مطابق ،کراچی سے روس جانے والے 150 پاکستانی تاجروں کو ماسکو ایئرپورٹ پر گرفتارکرلیاگیا، روسی سیکورٹی اداروں کا پاکستانی تاجروں کے ساتھ ناروا سلوک، نامورتاجروں کو کئی گھنٹوں سے مختلف کمروں میں بند کررکھا ہے۔ان تاجروں کو بین الاقوامی کمپنی دورے پر روس لے کر گئی تھی۔