اسلام آباد (نیوزڈیسک)قطر سے مائع قدرتی گیس کی درآمد کے بعد ملک میں گیس کی رسد کی صورتحال بہتر ہو گئی ہے۔سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر امجد لطیف کے مطابق تین سے چار روز تک پنجاب میں صنعتوں کو گیس کی فراہمی بڑھا دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سی این جی کی صنعت کو بھی ہفتے کے پورے سات دن گیس فراہم کی جارہی ہے۔