اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ریکارڈ اضافہ ،بڑے شہر میں میں عرصے بعد بڑی خوشخبری آگئی

datetime 2  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) ریکارڈ اضافہ ،بڑے شہر میں میں عرصے بعد بڑی خوشخبری آگئی،خیرملکی خبررساں ادارے کے زبردست انکشافات،کراچی میں جاری ٹارگیٹڈ آپریشن سے جہاں جرائم کی شرح میں قابل ذکر کمی ہوئی تو وہیں شہر میں جائیداد کی قیمتوں میں 23فی صد تک ریکارڈ اضافہ بھی دیکھنے میں آیا ہے ۔غیر ملکی خبر ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق کراچی میں سیکورٹی اداروں کے آپریشن کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے۔ شہر میں جائیداد کی قیمتوں میں گزشتہ سال 23 فیصد تک ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ۔ ایسے علاقے جہاں کبھی امن و امان کی صورت حال کے باعث لوگ گھر بیچنے پر مجبور تھے ، وہاں اب دوبارہ مکانات خریدے جانے لگے ہیں ۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کسی ایک شعبے میں لوگوں نے جائز یا ناجائز طریقے سے کمایا گیا پیسا لگایا ہے تو وہ پراپرٹی کا کاروبار ہے ۔اس شعبے میں لگائے گئے سرمائے کی اصل مالیت کے بارے میں سرکاری اعداد و شمار دستیاب نہیں لیکن زمین کی قیمتوں میں اضافہ اور بے شمار نئے تعمیراتی منصوبوں کا آغاز ہورہا ہے ۔اس کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ صرف گزشتہ سال کراچی میں 134 نئے رہائشی منصوبے شروع ہوئے ۔ جو2014میں 106 اور 2013میں ان کی تعداد صرف 72 تھے ۔پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں جرائم کی شرح کم ہوئی ہے ۔گزشتہ سال کراچی میں 650 افراد قتل کیے گئے جو دو ہزار تیرہ میں قتل کیے گئے افراد کی تعداد کے مقابلے میں 75 فیصد کم ہے ۔ بھتا خوری کے واقعات میں 80 فیصد اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں 90 فیصد کمی واقع ہوئی ۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…