کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 75.43 پوائنٹس کے اضافے سے 31369.51 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان رہا اور نئے کاروباری ہفتہ کے آغاز پر پیر کو کے ایس ای 100 انڈیکس 31300 پوائنٹس کی بالائی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 75.43 پوائنٹس کے اضافے سے 31369.51 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 86.40 پوائنٹس کی تیزی سے 18382.89 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 18.21 پوائنٹس کا اضافہ رونماءہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 699.04 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ دریں اثناءبینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 108.47 پوائنٹس کی کمی سے 14452.93 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 60.89 پوائنٹس کی مندی سے 11154.34 پوائنٹس پر بند ہوا۔ آل شیئر اسلامک انڈیکس 86.74 پوائنٹس کی تیزی سے 14696.27 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 327 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 124 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 183 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں مندی اور 20 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 265 روپے کے اضافے سے 5565 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح پیلپس مورس پاکستان کے حصص کی سودے بھی 44.32 روپے کی تیزی سے 1817.34 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی نیسلے پاکستان اور اٹلس بیٹری کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت 103.83 روپے کی مندی سے 6783.67 روپے اور اٹلس بیٹری کے حصص کی قیمت بھی 33.63 روپے کی کمی سے 642.34 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار پیس (پاکستان) لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 50 لاکھ 70 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 6.07 روپے سے شروع ہو کر 6.19 روپے پر بند ہوئی جبکہ پاور سیمنٹ لمیٹڈ کے 1 کروڑ 11 لاکھ 6 ہزار حصص کے سودے 8.67 روپے سے شروع ہو کر 9.69 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 13 کروڑ 3 لاکھ 61 ہزار 480 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 6 ارب 23 کروڑ 82 لاکھ 15 ہزار 279 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 65 کھرب 81 ارب 30 کروڑ 8 لاکھ 23 ہزار 222 روپے سے بڑھ کر 65 کھرب 87 ارب 37 کروڑ 61 لاکھ 72 ہزار 887 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 127 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 19 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 1 کروڑ 85 لاکھ 38 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،کے ایس ای 100 انڈیکس 75.43 پوائنٹس کے اضافے سے 31369.51 پوائنٹس پر بند
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بہت بڑا تحفہ
-
طالبعلم نے گھر میں دادا دادی کو ہلاک کیا پھر سکول جاکر 5ٹیچرز کو مارا، ہوشربا تفصیلات
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
موسم کا تیور بدل گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
-
زلزلے کے شدید جھٹکے،عوام خوفزدہ
-
بھارت کی اسرائیل سے دفاعی معاہدہ کی درخواست، بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے وضاحت
-
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں اہم پیشرفت، ہنی ٹریپ کرنیوالی ٹک ٹاکر گرفتار
-
پریمیم پرائز بانڈز کی فروخت پر اسٹیٹ بینک نے نئی شرط عائد کردی
-
پاکستان، ترکیہ کے ساتھ ‘کاغذی معاہدہ’ سعودیہ کو تحفظ فراہم نہیں کرے گا، ایران



















































