اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

کس نے جانا ہے،دبئی،ابوظہبی،جدہ،جرمنی اورفرانس،کاروباری افراد کیلئے بڑی خوشخبریاں

datetime 14  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)
دبئی:
ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) نے متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش انڈیکس دبئی میں شرکت کے خواہش مند اداروں سے 19 فروری 2016ءتک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چار روزہ عالمی تجارتی نمائش 23 مئی 2016ءکو شروع ہو گی جس میں ٹیکسٹائلز، گھریلو ، باتھ روم ، پردے ، اسیسریز ، فلور کورنگ ، مشین اور ہاتھ سے بنے قالین ، ہارڈ اور سافٹ ووڈ فلورنگ ، فرنیچر اور دستکاریاں ، بیڈ روم ، آئٹمز اور گفٹ آئٹمز سمیت مختلف مصنوعات تیار اور برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے والمی خریداروں کے سامنے اپنی مصنوعات کی نمائش اور کاروباری معاملات طے کر سکیں گے، جس سے ملکی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ چار روزہ عالمی تجارتی میلہ 26مئی 2016ءکو اختتام پذیر ہوگا۔ میلے میں شرکت کے حوالے سے دیگر تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں-
ابوظہبی:
پاکستان میں تجارت کے ترقیاتی ادارے ( ٹی ڈی اے پی) نے ابو ظہبی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش انٹر نیشنل جیولری اینڈ واچ شو میں شرکت کے خواہش مند بر آمدی اداروں سے 19 فروری 2016ءتک درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ ادرے کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق دو روزہ عالمی تجارتی نمائش 03مئی 2016ءکو شروع ہو گی جس میں جیولری ، ہیرے ، سونا ، چاندی ، ڈیزائنر اور فیشن جیولری ، قیمتی پتھر ، جوہرات ، موتی ، قیمتی اور نیم قیمتی پتھروں سمیت مختلف مصنوعات تیار اور برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے عالمی خریداروں کے سامنے اپنی مصنوعات کی نمائش اور کاروباری معاملات طے کر سکیں گے، جس سے ملکی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ دو روزہ عالمی تجارتی میلہ 04مئی 2016ءکو اختتام پذیر ہوگا۔ میلے میں شرکت کے حوالے سے دیگر تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔
جدہ:
ٹریڈ ڈویلپمینٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش دی ہوٹل شو میں شرکت کے خواہش مند اداروں سے 19 فروری 2016ءتک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کی جاریکردہ تفصیلات کے مطابق تین روزہ عالمی تجارتی نمائش 17 مئی 2016ءکو شروع ہو گی جس میں ہوٹل ٹیکسٹائلز، تولئے، پردے، بسترے کی چادریں، یونیفارمز، ایپرن، ٹیبل کلاتھ، مشینیں، مشین اور ہاتھ سے بنے ہوئے قالین اور کٹلری سمیت مختلف مصنوعات تیار اور برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے والمی خریداروں کے سامنے اپنی مصنوعات کی نمائش اور کاروباری معاملات طے کر سکیں گے، جس سے ملکی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ تین روزہ عالمی تجارتی میلہ 19مئی 2016ءکو اختتام پذیر ہوگا۔ میلے میں شرکت کے حوالے سے دیگر تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔
جرمنی:
ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے کولون ، جرمنی میں منعقد ہونے والی 5روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش ” انٹر موٹ 2016“ میں شرکت کے خواہشمند برآمدی اداروں سے (آج)15فروری 2016ءتک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کے جاری بیان میں کہا گیا کہ موٹر سائیکل کے دستانے ، سوٹس ، جوتے ، سینڈلز اور دیگر مصنوعات تیار کرنے والے ادارے عالمی تجارتی میلے میں شرکت کے ذریعے بین الاقوامی خریداروں کے سامنے اپنی مصنوعات کی نمائش اور کاروباری معاملات طے کر سکیں گے جس سے ملکی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔پانچ روزہ عالمی تجارتی میلہ 5تا9اکتوبر 2016ءتک جاری رہے گا۔ جس میں دنیا بھر سے تجارتی ادارے شرکت کرینگے۔ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے حوالے سے تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔
فرانس:
پیرس (این این آئی)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے فرانس میں ہونے والی تجارتی نمائش کے لئے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ یہ نمائش 7 سے 9 نومبر تک منعقد ہوگی جس میں مختلف ملبوسات اور اشیاءفروخت کے لئے پیش کی جائیں گی۔ نمائش میں شرکت کے لئے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ (آج)15 فروری ہے۔
تھائی لینڈ:
ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے تھائی لینڈ میں منعقدہ فوڈکی عالمی نمائش میں شرکت کیلئے 27فروری تک درخواستیں طلب کر لیں۔ 25تا29مئی تک جاری رہنے والی نمائش میں فوڈ اور بیوریجز ، سی فوڈ، فروزن فوڈ،کافی اورچائے، فوڈ سروسز، فوڈ کیٹرنگ، چاول اور چاول کی مصنوعات ، فوڈ ٹیکنالوجی ،مہمان نوازی کی خدمات ، ریٹیل اور فرنچائرز اوردیگر سٹالز لگائے جائیں گے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…