اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

قطر سے این ایل جی کا معاہدہ،انٹرنیشنل ٹینڈر کیوں طلب نہیں کئے گئے؟

datetime 12  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینٹ میں قائد حزب اختلا ف چوہدر ی اعتزاز احسن نے کہاہے کہ ہم اپنی آئندہ کی نسلوں کو مقروض کر رہے ہیں ایک این ایل جی کا معاہدہ قطر کی کمپنی سے کیا ہے 190قطر کے علاوہ کسی اور ملک سے ایل این جی نہیں لی جا سکتی ہے 190کون ضمانت دے سکتا ہے کے تیل کی.قیمت یہی رہے گی جبکہ وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ یہ بات درست نہیں کہ پٹرول 49 روپے لیٹر کیا جائے 190 اتنا سستا پٹرول تو وہاں بھی نہیں جو ملک برآمد کرتے ہیں۔ جمعہ کو سینٹ اجلاس کے دور ان اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا کہ بعض لوگ گمراہ کن باتیں کرتے ہیںجس سے لگتا ہے کہ شاہد خاقان عباسی خزانے کا پیسہ اپنی جیب میں ڈال رہے ہیں انہوںنے کہا کہ صوبوں کو ترقیاتی بجٹ بھی تو وفاق سے دیا جا رہا ہے 190وہ ترقیاتی بجٹ کہاں سے آتا ہے۔ نہال ہاشمی نے کہا کہ ایل این جی پندرہ ،سترہ نہیں بلکہ پانچ ڈالر کا معاہدہ ہوا۔پیٹرولیم مصنوعات سے بچنے والے پیسوں کا 62 فیصدصوبوں کو جاتا ہے، تو پھر اپوزیشن کی تنقید کا اخلاقی جواز کیا ہے۔ اجلاس کے دور ان سراج الحق نے کہا کہ تمام جمہوری ممالک میں صرف ایک بار ٹیکس لگایا جاتا ہے مگر ہمارے ملک میں ہر روز نیا ٹیکس لگتا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ کو اعتماد میں لئے بغیر فیصلے کرتی ہے وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ بات درست نہیں کہ پٹرول 49 روپے لیٹر کیا جائے انہوں نے کہا کہ اتنا سستا پٹرول تو وہاں بھی نہیں جو ملک برآمد کرتے ہیں 190 انہوں نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ پٹرول سے حکومت کما رہی ہے، وزیر پٹرولیم نے کہا کہ پاکستان میں پٹرول کی قیمت دنیا میں سب سے کم ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت میں پٹرول سو روپے ہے، بنگلہ دیش میں 130 روپے ہے،دنیا میں پٹرول کی اوسط قیمت 10 روپے ہے، پاکستان میں اس وقت پٹرول 71 روپے لیٹر ہے، انہوں نے کہا کہ اس وقت پٹرول پر25.59 روپے ٹیکس لیا جارہا ہے۔قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزازاحسن نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے بہت ساری باتیں حکومت کو بتائی جاتی ہیں 190حکومت ٹی سے مس نہیں ہوتی 190انک ٹیکس کو حکمرانوں نے اہمیت نہیں دی ہے زیرو انکم ٹیکس دینے والے حکمران ہیں 190خدارا عوام کو بخش دیں اعتزاز احسن نے کہاکہ ہم اپنی آئندہ. کی نسلوں کو مقروض کر رہے ہیں ایک این جی کا معاہدہ قطر کی کمپنی سے کیا ہے 190کیا انٹرنیشنل ٹینڈر طلب کیے گئے 190قطر کے علاوہ کسی اور ملک سے ایل این جی نہیں لی جا سکتی ہے ۔ اعتزاز احسن نے کہاکہ وزیراعظم کو قطر جانے کی کیا ضرورت تھی 190کون ضمانت دے سکتا ہے کے تیل کی.قیمت یہی رہے گی انہوںنے کہاکہ ایران گیس پائپ لائن کو اب بھول جانا چاہیے 190اگر ہماری حکومت یہ معاہدے کرتی تو چار وزیر جیل میں ہوتے ۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…