ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں کاروں کی فروخت1لاکھ33ہزار سے تجاوز

datetime 11  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان میں گزشتہ7ماہ کے دوران مقامی سطح پر تیار شدہ گاڑیوں کی فروخت 57 فیصد کے اضافے سے 1لاکھ 33ہزار 437 یونٹس رہی، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں85ہزار 135 گاڑیاں فروخت کی گئی تھیں۔ماہرین کے مطابق فروخت میں اضافے کی یہ شرح ا?نے والے مہینوں میں کم ہو گی کیونکہ پنجاب کی ٹیکسی اسکیم فروری 2016میں ختم ہورہی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران پاک سوزوکی کی فروخت 90فیصد کے اضافے سے 83ہزار 188یونٹس، انڈس موٹرز کی فروخت 24 فیصد بڑھ کر36ہزار 448یونٹس، ہونڈا کاروں کی فروخت 15 فیصد کے اضافے سے 13ہزار 625یونٹس اور دیگر متفرق گاڑیوں کی فروخت 50 فیصد کی کمی سے 176یونٹس رہی، جنوری 2015میں گاڑیوں کی مجموعی فروخت جنوری 2015کے مقابلے میں 23فیصد اضافے سے 21ہزار 717یونٹس رہی، دسمبر کے مقابلے میں جنوری کی فروخت 20فیصد زائد رہی۔دوسری جانب بڑی گاڑیوں ٹرک اور بسوں کی فروخت میں بھی اضافے کا رجحان دیکھا جارہا ہے، 7ماہ کے دوران بسوں اور گاڑیوں کی فروخت 40فیصد اضافے سے 3246یونٹس رہی، جنوری میں بسوں اور ٹرکوں کی فروخت 36 فیصد بڑھ کر601 یونٹس تک پہنچ گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…