اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

چینی کی قیمتیں65 روپے کلو تک پہنچ گئیں

datetime 8  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)ملک میں چینی کی خوردہ قیمتیں 65 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئیں جو 2ماہ قبل 55 روپے فی کلوگرام تھیں تاہم حکومت کی جانب سے شوگرملز کو سبسڈی کے ساتھ 5لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت کے بعد قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ شروع ہوا، اس دوران قیمتیں 10 روپے یا 18.18 فیصد بڑھ گئیں۔یاد رہے کہ شوگر ملز کی جانب سے حکومت پر چینی کی برآمدات میں اضافے کے لیے دباو¿ ڈالا جا رہا تھا تاہم بیرون ملک چینی کی قیمت کم ہونے کے باعث پاکستان سے ایکسپورٹ ممکن نہیں تھی، گزشتہ ماہ بھی چینی کی عالمی قیمتوں میں 4.1 فیصد کمی آئی جس کی وجہ وافر سپلائی ہے، پاکستان میں بھی چینی کی قلت نہیں تاہم برآمدات کی اجازت کے بعد سے نرخ بڑھ رہے ہیں۔اس وقت اسلام آباد، راولپنڈی، بہاولپور، بنوں اور لاہور میں قیمتیں 65 روپے فی کلوگرام تک پہنچ چکی ہیں جبکہ کوئٹہ میں 64 اور کراچی میں قیمت 62 روپے سے بھی بڑھ گئی ہے، اسی طرح گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، سرگودھا، ملتان اور پشاور میں بھی چینی کی قیمتیں 62 روپے فی کلوگرام تک پہنچ چکی ہیں، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ میں بھی نرخ 60 روپے فی کلو بتائے جا رہے ہیں۔پاکستان بیوروشماریات کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی قیمتیں 3.02 فیصد بڑھیں، جنوری کے اختتام پر ملک میں چینی کے اوسط نرخ 60 روپے 25 پیسے فی کلوگرام تھے جواب 62 روپے 7 پیسے فی کلوگرام ہوگئے ہیں۔تاہم یہ نرخ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 13.85 فیصد زیادہ ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان نے جنوری سے دسمبر2015 کے دوران 90لاکھ 72 ہزار ڈالر کی 20ہزار117 میٹرک ٹن چینی برا?مد کی جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 9کروڑ 85لاکھ 7ہزار ڈالر کی 2لاکھ 4 ہزار 448 میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی تھی، اس طرح گزشتہ 6ماہ میں پاکستان سے چینی کی برآمد مالیت کے لحاظ سے 90.79 فیصد جبکہ حجم کے لحاظ سے 90.16 فیصد کم ہوئی



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…