کراچی (نیوزڈیسک) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا تاہم یورپین ممالک کی اہم کرنسیوں بشمول برطانوی پاؤنڈ اور یورو کی قدروں میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔ جمعرات کو امریکی ڈالر اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قدر پر مستحکم رہا تاہم برطانوی پاؤنڈ اور یورو کی قدروں میں بالترتیب 1.78 روپے اور 1.85 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 105.75 روپے اور قیمت خرید 103.24 روپے برقرار رہی۔ دریں اثناء برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت 152.39 روپے سے بڑھ کر 154.17 روپے اور قیمت خرید 148.78 روپے سے بڑھ کر 150.52 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح یورو کی قیمت فروخت بھی 115.40 روپے سے بڑھ کر 117.25 روپے اور قیمت خرید 112.67 روپے سے بڑھ کر 114.48 روپے ہو گئی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
زلزلے کے شدید جھٹکے،عوام خوفزدہ
-
بھارت کی اسرائیل سے دفاعی معاہدہ کی درخواست، بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے وضاحت
-
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں اہم پیشرفت، ہنی ٹریپ کرنیوالی ٹک ٹاکر گرفتار
-
پریمیم پرائز بانڈز کی فروخت پر اسٹیٹ بینک نے نئی شرط عائد کردی
-
پاکستان، ترکیہ کے ساتھ ‘کاغذی معاہدہ’ سعودیہ کو تحفظ فراہم نہیں کرے گا، ایران
-
مارکیٹ سےاکٹھےکیے گئے گھی کے تقریباً 48 فیصدنمونے کوالٹی ٹیسٹ میں ناکام
-
100 سے 40 ہزار روپے تک کے پرائز بانڈز، انعامی رقم پر ٹیکس کتنا ہوگا؟
-
پنجاب، کے پی، بلوچستان، آزاد کشمیر، جی بی میں بارشوں اور سیلاب کا الرٹ



















































