جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

پٹرول کی قیمت 30روپے لیٹر،نوٹس جاری

datetime 4  فروری‬‮  2016 |

لاہور(نیوزڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم کی قیمتوں میں عالمی منڈی کے مطابق کم کرنے کے لیے دائر درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور وزارت پٹرولیم کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 8فروری کو جواب طلب کرلیا ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار جسٹس پارٹی کی جانب سے ملک منصف اعوان ایڈووکیٹ نے دائر کی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ حکومت نے پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کی ہے لیکن یہ کمی عالمی منڈی میں پیٹرولیم کے مطابق نہیں کی گئی ۔ درخواست میں کہا گیا کہ حکومت نے پیٹرولیم کی قیمتوں میں صرف پانچ روپے کی کمی کی ہے جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہونے سے پاکستان میں پٹرول کی قیمت کم از کم تیس روپے مقرر کی جائے تاکہ عالمی منڈی میں تیل قیمت کم ہونے کا فائدہ عام شہری کو بھی ملے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ پیٹرولم کی قیمت کم از کم تیس روپے مقرر کی جائے ۔ عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور وزارت پٹرولیم کو نوٹسز جاری کر دئیے ۔کیس کی مزید سماعت 8فروری کو ہوگی۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…