پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

پی آئی اے کی نجکاری پر ہی 50 کروڑ ڈالرملیں گے

datetime 3  فروری‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے 50 کروڑ ڈالر کی 11 ویں قسط گیس کی قیمت میں 38 فیصد اضافہ، توانائی شعبے میں اصلاحات اور نجکاری کا عمل تیز کرنے سے مشروط کر دی جبکہ حکومت نے آئی ایم ایف کو گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی یقین دہائی کروا دی ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت اورآئی ایم ایف کے مابین 50 کروڑ ڈالر کی 11 ویں قسط کیلئے دوبئی میں مذاکرات جاری ہیں۔پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خزانہ اسحاق ڈار کررہے ہیں، ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل مل کی نجکاری نہ کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔آئی ایم ایف سے معاہدے کے تحت حکومت کو اس سال کے جون تک پی آئی اے کی نجکاری کرنا ہے جبکہ پاکستان اسٹیل مل کی نجکاری بھی سست روی کا شکار ہے، ذرائع کے مطابق مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کیلئے 50کروڑڈالر کی 11 ویں قسط رواں ماہ کے آخر تک ملنے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…