پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

نوازشریف کی پی آئی اے ملازمین کودھمکی اورجرمن شہری ؟

datetime 2  فروری‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایک طرف قومی ایئرلائن کی نجکاری کی جارہی ہے تو وہیں حکومت نے ادارے کو سدھارنے کے لئے جرمن شہری کو پی آئی اے کا چیف آپریٹنگ افسر مقرر کردیا۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق حکومت نے جرمن شہری ہلڈرن برن کو پی آئی اے کا نیا چیف آپریٹنگ افسر مقرر کردیا جب کہ ترجمان پی آئی اے دانیال گیلانی نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے۔ جرمن شہری ہلڈرن برن کو منافع بخش ادارہ بنانے کا ٹاسک دیا گیا ہے جس کے لئے انہیں ماہانہ 50 لاکھ روپے تنخواہ دینے کے علاوہ پرکشش مراعات بھی دی جائیں گی۔لاکھوں روپے تنخواہ پرغیرملکیوں کی بھرتی پر پی آئی اے انتظامیہ اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے درمیان شدید اختلافات سامنے آئے ہیں جس کے بعد چیف آپریٹنگ افسرعرفان اسماعیل اور چیئرمین ناصرجعفر طویل رخصت پر چلے گئے جب کہ جرمن کمپنی کے کنسلٹنٹ ہلڈرن برن نے باضابطہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔جرمن کمپنی کے کنسلٹنٹ ہلڈرن برن ملائشین اور امریکن ایئرلائن کو بھی منافع بخش بناچکے ہیں جب کہ حکومت کا موقف ہے کہ ہلڈرن برن کی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے ان کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جب کہ انہیں پی آئی اے کو منافع بخش ادارہ بنانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جرمن شہری کے مزید 3 معاونین اسی ماہ کے آخر میں پی آئی اے کو جوائن کریں گے جب کہ طویل رخصت پرجانے والے سی او او عرفان اسماعیل اور چیئرمین ناصر جعفر کا کہنا ہے کہ ایک طرف ادارے کی نجکاری اور خسارے کی باتیں ہورہی ہیں وہیں پی آئی اے میں بھاری تنخواہوں پرغیرملکیوں کو بھرتی کیا جانا سمجھ سے بالا ہے۔واضح رہے کہ پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف ملازمین سراپا احتجاج ہیں اور ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے فلائٹ آپریشن بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔جبکہ وزیراعظم نے پی آئی اے ملازمین کودھمکی دی ہے کہ ہڑتال کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…