پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

سود کی شرح میں استحکام ؛ حصص مارکیٹ میں کھل کر خریداری سے580 پوائنٹس کا اضافہ

datetime 2  فروری‬‮  2016 |

کراچی(نیوز ڈیسک)نئی مانیٹری پالیسی کے تحت شرح سود میں استحکام سے شعبہ بینکاری میں خریداری سرگرمیاں بڑھنے کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو تیزی کی بڑی لہر رونما ہوئی جس سے انڈیکس کی 31300، 31400، 31500، 31600، 31700 اور31800 کی 6 حدیں بیک وقت بحال ہوگئیں، تیزی کے سبب61 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں75 ارب9 کروڑ روپے کا اضافہ ہوگیا۔ماہرین اسٹاک و تاجران کا کہنا تھا کہ افراط زر کی شرح میں توقعات کے برعکس اضافے کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو توقع ہے کہ آئندہ 2 ماہ بعد بھی مانیٹری پالیسی کے تحت سود کی شرح میں کمی نہیں کی جائے گی جس کی وجہ سے انہوں نے بینکنگ سیکٹر کے حصص میں کھل کر سرمایہ کاری کی، یہی وجہ ہے کہ ایچ بی ایل اور یو بی ایل کے حصص اپرلاک پر بند ہوئے، اسی طرح اینگروکارپوریشن، داو¿د ہرکولیس کے علاوہ سیمنٹ سیکٹر کے حصص میں بھی ترجیحی بنیادوں پر سرمایہ کاری کی گئی۔جس سے مارکیٹ کا مورال تیزی کی جانب گامزن ہوا،کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس579.55 پوائنٹس کے اضافے سے 31878.15 ہوگیا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 401.07 پوائنٹس بڑھ کر 18580.20 ، کے ایم آئی30 انڈیکس 654.14 پوائنٹس کے اضافے سے 54489.35 اور آل شیئراسلامک انڈیکس149.29 پوائنٹس بڑھ کر 15145.88 ہوگیا۔کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کی نسبت5.02 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر13 کروڑ43 لاکھ52 ہزار120 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار335 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 204 کے بھاو¿ میں اضافہ، 107 کے داموں میں کمی اور24 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں ہائی نون لیب کے بھاو¿23.45 روپے بڑھ کر 525.86 روپے اور ایبٹ لیب کے بھاو¿22.46 روپے بڑھ کر632.46 روپے ہو گئے جبکہ یونی لیورفوڈز کے بھاو¿290 روپے کم ہوکر5800 روپے اور باٹا پاکستان کے بھاو¿98.89 روپے کم ہوکر3301.11 روپے ہوگئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…