کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان میں گزشتہ ماہ صارف قیمتوں کے اشاریے (سی پی آئی) کی بنیاد پر مہنگائی کی سال بہ سال شرح 3.2 فیصد سے بڑھ کر 3.32 فیصد ہوگئی۔بیوروشماریات (پی بی ایس) سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جنوری 2016 میں افراط زر کی شرح میں ماہانہ بنیادوں پر 0.2 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ دسمبر 2015 میں ماہانہ افراط زر میں 0.6 فیصد کی کمی ہوئی تھی، گزشتہ ماہ اشیائے خوراک کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 2.5 فیصد کا اضافہ ہوا تاہم ماہانہ بنیادوں پر 0.6 فیصد کمی ہوئی، جنوری میں جلد تلف ہونے والی اشیائے خوراک کی قیمتیں ماہانہ بنیادوں پر 0.46 اور سالانہ بنیادوں پر 1.73 فیصد بڑھ گئیں۔تاہم جلدتلف نہ ہونے والی غذائی اشیا کی قیمتیں دسمبر 2015 کے مقابلے میں 0.72 فیصد کم مگر جنوری2015 کے مقابلے میں 1.21 فیصد بڑھ گئیں، گزشتہ ماہ خوراک کے علاوہ دیگر اشیا کی قیمتوں میں سال بہ سال 3.9 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 0.8 فیصد کا اضافہ ہوا۔ پی بی ایس کے مطابق اشیائے خوراک اورتوانائی کے بغیر کور انفلیشن کے ریٹ میں گزشتہ ماہ 4.63 فیصد کا سال بہ سال اضافہ ہوا۔بیورو شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 7ماہ (جولائی تاجنوری) کے دوران سی پی آئی بیسڈ افراط زر کی شرح اوسطاً 2.26 فیصد رہی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 5.77 فیصد رہی جبکہ حساس قیمتوں کے اشاریے (ایس پی آئی) پرمبنی افراط زر کی شرح ان 7ماہ میں0.65 فیصد اور ہول سیل پرائس انڈیکس (ڈبلیوٹی آئی) بیسڈ انفلیشن شرح منفی2.02 فیصد رہی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بالترتیب 3.14اور1.48 فیصد تھی۔بیورو شماریات کے مطابق دسمبر 2015 کے مقابلے میں جنوری 2016 میں چینی، تازہ پھل، چکن، دال ماش، چائے کی پتی، مچھلی، دال چنا اور خشک میوے مہنگے جبکہ ٹماٹر، آلو، پیاز، سبزیاں، انڈے اور کھانے کاتیل سستا ہوا۔جبکہ دیگر اشیا میں واٹرسپلائی چارجز، ہاو¿س رینٹ، موٹروہیکل، دوپٹہ، میرج ہال چارجز اور جلانے کی لکڑی کی قیمتیں مہنگی ہوئیں جبکہ مٹی کے تیل کے نرخ کم ہوئے جبکہ سالانہ بنیادوں پر جنوری میں پیاز، دال ماش، دال چنا، بیسن، چائے کی پتی، سگریٹس، کابلی چنا، بیٹل لیوز و نٹس، سیل، گیس چارجز، تعلیمی اخراجات، تعمیراتی اجرتیں اور اونی ریڈی میڈگارمنٹس اور ٹیلرنگ چارجز میں اضافہ جبکہ آلو، ٹماٹر، چاول، پکانے کے تیل، انڈے، ویجیٹیبل گھی، ویجیٹیبل، مٹی کے تیل اور موٹر فیول کی قیمتوں میں کمی ہوئی
جنوری میں مہنگائی کی شرح3.3فیصد سے تجاوز کرگئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
زلزلے کے شدید جھٹکے،عوام خوفزدہ
-
بھارت کی اسرائیل سے دفاعی معاہدہ کی درخواست، بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے وضاحت
-
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں اہم پیشرفت، ہنی ٹریپ کرنیوالی ٹک ٹاکر گرفتار
-
پریمیم پرائز بانڈز کی فروخت پر اسٹیٹ بینک نے نئی شرط عائد کردی
-
پاکستان، ترکیہ کے ساتھ ‘کاغذی معاہدہ’ سعودیہ کو تحفظ فراہم نہیں کرے گا، ایران
-
مارکیٹ سےاکٹھےکیے گئے گھی کے تقریباً 48 فیصدنمونے کوالٹی ٹیسٹ میں ناکام
-
100 سے 40 ہزار روپے تک کے پرائز بانڈز، انعامی رقم پر ٹیکس کتنا ہوگا؟
-
پنجاب، کے پی، بلوچستان، آزاد کشمیر، جی بی میں بارشوں اور سیلاب کا الرٹ



















































