کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں محدود کاروباری سرگرمیوں کے سبب منگل کواتارچڑھاو¿ کے بعد ملے جلے رحجان کا تاثر قائم رہا اورقابل ذکرنوعیت کی تیزی رونما نہ ہوسکی جس کے سبب 51.55فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے4 ارب37 کروڑ11 لاکھ85 ہزار537 روپے ڈوب گئے۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر74.98 پوائنٹس کی تیزی ہوئی لیکن فوری منافع کیلئے فروخت سے یکدم 180 پوائنٹس کی مندی بھی ہوئی تاہم اختتامی لمحات میں نچلی قیمتوں پر خریداری سے انڈیکس مثبت زون میں آگیا، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس9.25 پوائنٹس کے اضافے سے31074.38 پوائنٹس، کے ایم ا?ئی30 انڈیکس229.26 پوائنٹس بڑھ کر 53111.85 پوائنٹس اور کے ایم آئی آل شیئر انڈیکس 14.07 پوائنٹس کے اضافے سے 14876.56 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس3.35 پوائنٹس کی کمی سے 18045.18 ہوگیا۔کاروباری حجم پیر کی نسبت16.52 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر10 کروڑ79 لاکھ95 ہزار190 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار303 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 128 کے بھاو¿ میں اضافہ، 155 کے داموں میں کمی اور22 کی قیمتوں میں استحکام رہا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مذہب کی جنگ(آخری حصہ)
-
پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافے کا امکان
-
ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند؟ بڑا اعلان سامنے آگیا
-
عوام کے لئے ریلیف ! پیٹرول 55 روپے مہنگا کرنے کے بجائےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
آبنائے ہرمز کھل گئی
-
عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتو ں میں اضافہ
-
سونے کی قیمت میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی کے بعد آج پھر بڑا اضافہ
-
ملک بھر میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی
-
چھٹیوں میں اضافے کی خبریں! وزیرتعلیم پنجاب کا اہم بیان آگیا
-
ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایران نے جنگ روکنے کیلئے 6 سٹریٹجک شرائط پیش کردیں
-
خیبرپختونخوا حکومت نے طورخم بارڈر کھولنے کی منظوری دیدی
-
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ
-
نمبر پلیٹس سے متعلق سخت کریک ڈاؤن کا اعلان



















































