ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 13 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں

datetime 19  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک)عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 13 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں،آگے کیا ہوگا؟عالمی ماہرین نے بہت بڑی خبر سنادی،عالمی ماہرین نے تیل کی قیمت 20 ڈالر فی بیرل تک آنے کے امکانات ظاہر کردیئے۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیتموں میں مسلسل کمی آرہی ہے جس سے تیل کی قیمتیں 13 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں جب کہ یورپی منڈی میں تیل کی قیمت مزید کم ہوگئی ہے جس سے ماہرین نے قیمت 20 ڈالر فی بیرل تک آنے کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں سے متعلق جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کے سودوں کی سپلائی 27.67 ڈالر فی بیرل پر ہوئی جو کہ گزشتہ 13 سال کی کم ترین سطح ہے یعنی دسمبر 2003 سے اب تک تیل کی قیمت کبھی بھی 28 ڈالر فی بیرل سے کم نہیں ہوئی تھی۔ عالمی منڈی میں امریکی کروڈ آئل کی قیمتیں بھی مزید کم ہوکر 28.17 ڈالر فی بیرل تک گرگئی ہیں۔مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران پر یورپی پابندیوں کے اٹھائے جانے سے تیل کی پیداوار مزید بڑھ جائے گی اور 5 لاکھ بیرل یومیہ تیل کی پیداوار میں اضافہ ہوجائے گا جس سے تیل کی قیمت مزید کم ہونے کے امکانات ہیں۔ یورپی تجزیہ نگاروں کے مطابق تیل کی پیداوار میں اضافہ اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ تیل کی قیمتیں تیزی سے گریں گی اور 20 ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائیں گی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…