لندن: خام تیل کی عالمی قیمتیں 30ڈالر سے نیچے گرنے کے بعدبدھ کو صبح کے سیشن میں پھرسے ابھرگئیں۔واضح رہے کہ منگل کوقیمتیں گزشتہ 12سال میں پہلی بار30ڈالر فی بیرل کی حد سے نیچے گرگئی تھیں تاہم منگل کو دوپہر تک امریکی آئل ڈبلیوٹی آئی کی آئندہ ماہ ترسیل کیلئے قیمت 69 سینٹ کے اضافے سے 31.13 ڈالر فی بیرل ہو گئی جبکہ لندن کی مارکیٹ برینٹ نارتھ سی خام تیل کی فروری میں فراہمی کیلئے نرخ بھی 69 سینٹ بڑھ کر31.55 ڈالر بھی بیرل ہوگئے۔منگل کو ڈبلیوٹی آئی کے نرخ دسمبر 2003 کے بعد پہلی بار30ڈالر سے گر کر29.93 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئے تھے جبکہ برینٹ کی قیمت 30.44ڈالر فی بیرل رہی تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی تیل ذخائر سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ کے اجرا کے بعد تیل قیمتیں مزید گریں گی کیونکہ ذخائر میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے
خام تیل کی عالمی قیمتیں30ڈالر سے گرکرابھرگئیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو ایک اور بڑی خوشخبری سنا دی
-
حکومت کا سرکاری ملازمین کو ایڈہاک ریلیف ضم کر کے نیا پے سکیل جاری کرنے کا فیصلہ
-
بہاولپور میں نوجوان سے زیادتی کی کوشش کے الزام میں 2 خواتین گرفتار، حیران کن انکشاف
-
بغیراجازت ذاتی واش روم کا استعمال؛ ایم پی اے کے بیٹے کوGet Lost ” کہنے پر ڈی پی او کا تبادلہ“
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن سے متعلق بڑا فیصلہ
-
حکومت کا تنخواہ دار طبقے کے 4 سلیبس پر ٹیکس میں کمی اور سرچارج ختم کرنے کا اعلان
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری
-
کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ استعمال کرنیوالوں کیلئے خوشخبری
-
پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کو اہم سہولت فراہم کر دی
-
یکم محرم الحرام اور یوم عاشور کب ہوگا؟ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کردی
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں آندھی اور بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری
-
آم کھانے کے بعد ایک ہی خاندان کی دوسری لڑکی بھی دم توڑ گئی، واقعے کی تحقیقات جاری
-
نصیب کی مکھی
-
سونے کی قیمت میں ہو شربا اضافہ



















































