کراچی(نیوز ڈیسک)بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ (جولائی تا دسمبر) کے دوران 9ارب73کروڑ53لاکھ 10ارب ڈالر وطن بھجوائے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بھجوائی گئی 9ارب 16کروڑ 21لاکھ 60 ہزار ڈالر کی رقم سے6.26 فیصد زائد ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2015 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 1ارب 63کروڑ 70لاکھ 60 ہزار ڈالر رہی جو نومبر 2015 کے مقابلے میں 2.84 فیصد اور دسمبر2014 کے مقابلے میں 0.18 فیصد زائد ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق دسمبر2015 میں سعودی عرب سے آنے والی ترسیلات زر 49کروڑ 90لاکھ 90ہزار ڈالر سے سال بہ سال بڑھ کر 50 کروڑ 32 لاکھ ڈالر ہوگئیں جبکہ متحدہ عرب امارات سے گزشتہ ماہ 34 کروڑ 15 لاکھ 50 ہزار ڈالر بھجوائے گئے جبکہ دسمبر2014 میں 35کروڑ 52 لاکھ 40 ہزار ڈالر بھجوائے گئے تھے۔امریکا سے 25کروڑ 60لاکھ 80 ہزار ڈالر کے مقابل21کروڑ 21 لاکھ ڈالر، برطانیہ سے 19کروڑ 87لاکھ 20 ہزار ڈالر کے مقابل 19کروڑ 37لاکھ 20 ہزار ڈالر، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں (بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان)سے 19کروڑ 14لاکھ 80 ہزار ڈالر کے مقابلے میں 21 کروڑ 32 لاکھ 90 ہزار ڈالر، یورپی یونین کے ملکوں سے ترسیلات زر کی ا?مد 3کروڑ 5لاکھ 70 ہزار ڈالر سے بڑھ کر 3 کروڑ 71لاکھ 40 ہزار ڈالر اور ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان و دیگر ملکوں سے پاکستانی تارکین وطن نے دسمبر2014 میں 10کروڑ 28لاکھ 80 ہزار ڈالر کے مقابلے میں گزشتہ ماہ 13کروڑ 60لاکھ 60 ہزار ڈالر وطن بھجوائے
ترسیلات زر جولائی تا دسمبر9.7ارب ڈالر ہو گئیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
عام تعطیل کا اعلان















































