منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

سرکاری وپرائیویٹ ملازمین کوفروری کی تنخواہ لیٹ ملے گی

datetime 11  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) سرکاری وغیرسرکاری اداروں کے لئے کسی کی بھی ماہ کی پہلی تاریخ بہت اہمیت رکھتی ہے کیونکہ ان افراد کوتنخواہ کاانتظارہوتاہے لیکن ایسے افراد بھی سے ہوشیار ہوجائیں،جنوری کے گھریلو بجٹ کو تھوڑا سا سنبھالیں اور مارچ کے اخراجات پر بھی نظر رکھیں۔پورے چار سال بعد اس بار فروری کی تنخواہ پھر ایک دن تاخیر سے ملے گی۔ایسے افرادجو گھریلو بجٹ کو بہت مہارت اور کمال مہارت سے ترتیب دیتے ہیں انہیں جنوری کی تنخواہ فروری میں احتیاط سے خرچ کرنا ہوگی۔ یہ سال لیپ کا ہے یعنی 2016میں 365کے بجائے 366دن ہوں گے۔اور چونکہ شیطان کی آنت کی طرح ہر ماہ بڑھتی مہنگائی کادور ہے لہذا تنخواہ دار طبقے کو تو ایک ایک دن بجٹ کو سنبھال کررکھنا ہوتا ہے۔آپ نے پیروں اورانکے مریدوں کے قصے ضرورسن رکھے ہوںگے لیکن رواں برس فروری کا مہینہ 29 دنوں کا ہوگا جوبروز’ پیر‘ سے شروع ہوکر ’پیر‘ کو ہی ختم ہوگا۔مہینے میں 5 پیرآنا عام سی بات ہے لیکن فروری میں پورے823سال بعد اایسا ہورہا جب اس میں چار کے بجائے پانچ ’پیر‘ ہوں گے۔ لیکن چھٹیوں کے دلدادہ افراد کے فروری میں خوب مزے ہوں گے۔رواں سال سرکاری اور غیر سرکاری تعطیلات کا آغاز 5فروری کو ’یوم کشمیر‘ سے ہوگا جو جمعہ کوہوگی اس کے علاہ فروری میں 4 چھٹیاں اتوارکی اوراگر آپ سرکاری ملازم ہیں تو چار چھٹیاں ہفتے کی ہیں اور کل ملاکر 9چھٹیاں ہونگی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…