اسلام آباد(نیوز ڈیسک)موجودہ حکومت نے اپنے ڈھائی سالہ دور اقتدار کے دوران 2759ارب روپے کے ملکی قرضے حاصل کیے جبکہ با اثر افراد کے 30 ارب سے زائد کے قرضے معاف کر دیے، اس وقت پاکستان کے ذمے مجموعی خالص بیرونی قرضہ 51.80ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔نجی ٹی وی چینل کو موصولہ دستاویزات کے مطابق موجودہ حکومت نے اپنے ڈھائی سالہ دور میں حکومتی کاروبار چلانے کے لیے 2759ارب روپے کے ملکی قرضے حاصل کیے، ان قرضوں پر سود کی مد میں 9فیصد سے 10.96فیصد کی ادائیگی کی جائے گی،یہ قرضے 1 سال کی مدت سے 10سال کی مدت کے لیے لیے گئے ہیں، موجودہ حکومت اپنے دور اقتدار کے دوران ان قرضوں کی مد میں صرف 650ارب روپے کی قرضے کی ادائیگی کرے گی جبکہ 2109ارب روپے کے قرضے بعد کی ا?نے والی حکومتیں ادا کریں گی۔دستاویزات کے مطابق گزشتہ 2سال کے دوران ملک کے مختلف بینکوں سے با اثر افراد کے 30 ارب روپے کے قرضے معاف کر دیے گئے ہیں، سال 2013کے دوران 17ارب 75کروڑ سے زائد کے قرضے معاف کیے گئے ہیں جبکہ 2014کے دورا 12ارب 60کروڑ 17لاکھ روپے سے زائد کے قرضے معاف کیے گئے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق اس وقت پاکستان کے ذمے مجموعی خالص بیرونی قرضہ 51.80ارب ڈالر ہے۔
پاکستان کاخالص بیرونی قرض51.8ارب ڈالر تک پہنچ گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
8 بجے تک
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق بڑافیصلہ
-
’بیوی، بچے بضد تھے کہ مری دیکھنا ہے‘: وین حادثے میں پانچ بچوں، اہلیہ اور والدہ کو کھونے والے ملتان ک...
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں محرم الحرام کا چاند کب نظر آئیگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
-
حکومت کا تنخواہ دار طبقے کے 4 سلیبس پر ٹیکس میں کمی اور سرچارج ختم کرنے کا اعلان
-
یکم محرم الحرام اور یوم عاشور کب ہوگا؟ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کردی
-
راولپنڈی: مقامی ہسپتال کی نرس سے اجتماعی زیادتی , ملزمان نے ویڈیو بھی بنائی
-
یکم جولائی سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام صارفین کو کتنی رقم ملے گی؟ بڑی خوشخبری آگئی
-
پاکستان ، قرعہ اندازی میں کروڑ پتی بننے والے خوش نصیبوں کا اعلان
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ
-
پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کو اہم سہولت فراہم کر دی
-
تیز ہواں، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری



















































