اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملکوں میں تیل کی قیمتیں ہمارے مقابلہ میں 20 سے 25 فیصد زیادہ ہیں‘ جتنا ریلیف حکومت پاکستان نے دیا ہے اتنا کسی اور حکومت نے نہیں دیا ۔جمعہ کو سینیٹر اعظم سواتی نے بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود پٹرولیم مصنوعات کی پاکستان میں قیمتیں مطلوبہ حد تک کم نہ کرنے کے معاملے پر توجہ مبذول نوٹس پیش کیا۔ سینیٹر اعظم سواتی کے توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات درآمد کرنے والے ملکوں میں پٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتیں سب سے کم ہیں‘ ہمسایہ ملکوں میں قیمتیں 20 سے 25 فیصد زیادہ ہیں۔ پٹرول کی قیمت میں 36 روپے سے زیادہ کمی کی گئی ہے جو 30 فیصد سے بھی زیادہ ہے اس طرح ڈیزل کی قیمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خام تیل کی قیمتوں میں کمی جس تناسب سے گرتی ہے اس تناسب سے قیمت کم نہیں ہوتی اس کی بہت سی وجوہات ہیں۔ حکومت پٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی وصول کرتی ہے۔ اضافی ٹیکس لگا کر جی ایس ٹی کی شرح کو بڑھایا جاتا ہے ٗبجٹ کے اندر جو ہدف مقرر کیا گیا ہے اس میں پٹرولیم کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے کمی ہوئی ہے ٗ کل بھی پٹرولیم کی قیمتیں بڑھیں لیکن ہم نے اضافہ نہیں کیا ٗجتنا حکومت پاکستان نے ریلیف دیا ہے اتنا ریلیف کسی اور حکومت نے نہیں دیا۔ یہ ریکارڈ کی بات ہے۔ دسمبر میں جو کمی خام تیل کی قیمتوں میں آئی ہے اس کا فروری میں اثر پڑے گا کیونکہ ہم جو تیل استعمال کر رہے ہیں وہ گزشتہ مہینوں کا ہے۔
پاکستان میں تیل کی قیمتیں ،وفاقی وزیرکی انوکھی منطق جان کرآپ چکراجائیں گے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
زلزلے کے شدید جھٹکے،عوام خوفزدہ
-
بھارت کی اسرائیل سے دفاعی معاہدہ کی درخواست، بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے وضاحت
-
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں اہم پیشرفت، ہنی ٹریپ کرنیوالی ٹک ٹاکر گرفتار
-
پریمیم پرائز بانڈز کی فروخت پر اسٹیٹ بینک نے نئی شرط عائد کردی
-
پاکستان، ترکیہ کے ساتھ ‘کاغذی معاہدہ’ سعودیہ کو تحفظ فراہم نہیں کرے گا، ایران
-
100 سے 40 ہزار روپے تک کے پرائز بانڈز، انعامی رقم پر ٹیکس کتنا ہوگا؟
-
مارکیٹ سےاکٹھےکیے گئے گھی کے تقریباً 48 فیصدنمونے کوالٹی ٹیسٹ میں ناکام
-
پنجاب، کے پی، بلوچستان، آزاد کشمیر، جی بی میں بارشوں اور سیلاب کا الرٹ



















































