اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرول کی قیمت اگلے ماہ برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہائی اسپیڈ 3 اور لائٹ ڈیزل 8.29 روپے سستا کردیا گیا ہے۔
وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرول کی قیمت کسی قسم کا اضافہ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی قیمت اگلے ماہ بھی 76 روپے 26 پیسے برقرار رہے گی جب کہ ہائی اوکٹین کی قیمت میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ وزیر خزانہ کے مطابق حکومت نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8.29 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 8.07 روپے فی لیٹر کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔اس سے قبل اسلام آباد میں قومی صحت پروگرام کا افتتاح کے دوران وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ہم نے آئندہ ماہ کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہمیں اپنی زمہ داریوں کا بخوبی احساس ہے، کامیابی اجتماعی کوششوں کی بدولت ہی ممکن ہے، عوامی فلاح کے کسی پروگرام کی ناکامی کا آپشن قبول نہیں۔واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 11 سال کی کم ترین سطح پرپہنچ گئی جب کہ اوگرا نے آئندہ ماہ کے لئے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے17 پیسےفی لیٹراضافے جب کہ مٹی کا تیل 8 روپے7 پیسے، ڈیزل 5 روپے 93 پیسے اور ایچ اوبی سی 4 روپے 35 پیسے فی لیٹرکمی کی تجویز دی تھی۔
پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
زلزلے کے شدید جھٹکے،عوام خوفزدہ
-
بھارت کی اسرائیل سے دفاعی معاہدہ کی درخواست، بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے وضاحت
-
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں اہم پیشرفت، ہنی ٹریپ کرنیوالی ٹک ٹاکر گرفتار
-
پریمیم پرائز بانڈز کی فروخت پر اسٹیٹ بینک نے نئی شرط عائد کردی
-
پاکستان، ترکیہ کے ساتھ ‘کاغذی معاہدہ’ سعودیہ کو تحفظ فراہم نہیں کرے گا، ایران
-
100 سے 40 ہزار روپے تک کے پرائز بانڈز، انعامی رقم پر ٹیکس کتنا ہوگا؟
-
مارکیٹ سےاکٹھےکیے گئے گھی کے تقریباً 48 فیصدنمونے کوالٹی ٹیسٹ میں ناکام
-
پنجاب، کے پی، بلوچستان، آزاد کشمیر، جی بی میں بارشوں اور سیلاب کا الرٹ



















































