پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

2015میں پاکستانی تجارت کا خسارہ بڑھ گیا

datetime 1  جنوری‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان کی بیرونی تجارت کےلئے سال2015 بھاری ثابت ہوا،برآمدات میں 5.7فیصد کمی اور تجارتی خسارے میں 11.1 فیصد کا اضافہ ہوا، حکومت تمام تر دعوﺅں کے باوجود نئی تجارتی پالیسی دینے میں ناکام اورجی ایس پی پلس اسٹیٹس برقرار رکھنے کیلیے یورپین یونین کو وضاحتیں پیش کرتی رہی، افغانستان اوربھارت سے تجارت پر پیشرفت نہ ہو سکی تاہم چین کے ساتھ آزادتجارتی معاہدے پرنظرثانی کیلیے مذاکرات کے کئی دور ہوئے، اقوام متحدہ نے پاکستان کے بین الاقوامی ٹی آئی آر کنونشن میں شمولیت کی منظوری دی۔حکومت نے جولائی میں اعلان کیا کہ اسٹریٹجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک 2015-18 تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ، اسے جلد ہی غور کیلیے کابینہ کی ذیلی کمیٹی میں پیش کردیا جائیگااور کمیٹی کی سفارشات شامل کرنے کے بعد کابینہ اس کی منظوری دے گی لیکن پالیسی کا اعلان نہیں کیا جا سکا، گزشتہ پاکستان نے ڈبلیو ٹی او میں زرعی ایکسپورٹ پر سبسڈی کے بھارتی اقدام کو چیلنج کیا، دنیا بھر سے تجارتی تعلقات استوار کرنے کیلیے اقدامات کیے گئے۔
جاپان سے برآمدی ٹیرف میں کمی پر مذاکرات کی بازگزشت سنی گئی، روس سے ترجیحی تجارت اور ٹیرف میں کمی پر مذاکرات کا ازسر نو آغاز کیا گیا ، روس کی یورپی خوراک پر پابندی سے پاکستان کیلیے پھل، سبزیوں و گوشت کی روس کو برآمد کے مواقع ابھرے، پاکستان اور بیلاروس میںاقتصادی تعاون کے روڈمیپ پر اتفاق کیا گیا اورپاک تھائی ایف ٹی اے کیلیے معاملات بھی طے پا گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…