اسلام آباد(نیوزڈیسک) ملک میں یکم جنوری سے ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوںمیں کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت پرانی سطح پر برقرار جبکہ ایچ او بی سی کی قیمت میں ایک روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے ٹیکس میں ردوبدل اگلے ماہ کے لئے قیمت پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔