ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

عالیشان پاکستان نمائش ہوسٹن میں ہو گی،خرم دستگیر

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ آئندہ عالی شان پاکستان نمائش امریکا کے شہر ہوسٹن میں ہو گی، اس سلسلے میں متعدد شہر زیر غور تھے جن میں بیجنگ، لندن اور شکاگو شامل ہیں لیکن ہوسٹن میں نمائش کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا۔انھوں نے یہ بات ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ کے بورڈ آف ایڈمنسٹریٹرز کے 69 ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ملکی برا?مدات میں اضافے کے لیے متعدد فیصلے کیے گئے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فاٹا میں قبائلی علاقے کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون سے تربیتی سینٹر قائم کیا جائے گا۔جس کے ذریعے علاقے کے نوجوانوں کو تکنیکی تربیت دی جائے گی، اس سینٹر کی بدولت چھوٹی صنعت کو فروغ حاصل ہو گا اور علاقے میں روزگار بھی بڑھے گا، یہ سینٹر سنگ مرمر کی صنعت کے لیے بھی تکنیکی افرادی قوت تیار کرے گا، اجلاس میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کو کراچی میں ٹیکسٹائل سے متعلق ٹیکسپو پاکستان نمائش کرانے کی منظوری بھی دی گئی جس میں ٹیکسٹائل کے تمام ذیلی سیکٹر اپنی مصنوعات نمائش کے لیے پیش کریں گے۔ یہ نمائش 7سے 10 اپریل 2016کو منعقد ہو گی، اس سلسلے میں وفاقی وزیر نے سیکریٹری کامرس محمد شہزاد ارباب کی سربراہی میں ایک مانیٹرنگ کمیٹی قائم کردی جو نمائش پر پیش آنے والے اخراجات کا بغور جائزہ لے گی اور اخراجات کی شفافیت سے متعلق رپورٹ دے گی۔ٹیکسپو پاکستان کے انعقاد کے لیے ٹیکسٹائل سیکٹر کے نمائندوں کو مدعو کیا جائے گا اور ان کی تجاویز کی بنیاد پر نمائش کا انعقاد کیا جائے گا جس میں دنیا بھر سے ٹیکسٹائل کے خریداروں کو دعوت دی جائے گی۔ بورڈ نے لیدر گارمنٹس مینوفیکچررزاینڈایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے لیدر ڈیزائن اسٹوڈیو کے قیام کا پروجیکٹ بورڈ کی فنانس کمیٹی کے سپرد کر دیا، کمیٹی پروجیکٹ کے تفصیلی جائزے کے بعد اس کے قابل عمل ہونے پر اپنی سفارشات پیش کرے گی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…