کراچی (آن لائن) عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 11 ڈالرز کی مزید کمی واقع ہو گئی ہے اور سونے کی فی اونس قیمت 107 ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے اور فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے کمی سے 45950 روطے اور دس گرام سونے کی قیمت 343 روپے کمی سے 39385 روپے رہی۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں کمی گزشتہ 6 سیشن کے دوران 60 ڈالرز فی اونس کے حساب سے ہوئی ہے اور کمی اس لئے آئی کیونکہ امریکی فیڈرل ریزرو نے تجویز دی تھی کہ دسمبر میں ریٹ اضافہ انتہائی متوقع ہے۔ آل سندھ صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر ہارون راشد چند نے کہا کہ گرتی ہوئی قیمتوں کے مدنظر سرمایہ کار سونے کو اٹھانے میں محتاط ہیں اور مزید کمی کی توقع رکھتے ہیں۔
مزیدپڑھیئے :جیوکے معروف اینکرکاریحام خان کوسونے کے ہارکاتحفہ ،جوطلاق کی وجہ بنا
مزیدپڑھیئے :کرسٹینابیکرنے عمران خا ن کے لئے اسلام کیوں قبول کیا۔۔؟