کراچی(نیوزڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ایک سو دس ٹیکس نادہندگان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا، دسمبر تک پچیس ہزار سے زائد ٹیکس چوروں کو بلیک لسٹ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سال دوہزار بارہ، تیرہ اور چودہ میں جن افراد نے ٹیکس ادائیگی نہیں کی، ایف بی آر نے ان میں سے ایک سو دس بڑے نادہندگان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں ایف بی آر نے اپنے تمام ریجنل ٹیکس آفسیرز کو اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ وزارت داخلہ کو بھی خط ارسال کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے رواں سال کے اختتام تک پچیس ہزارسے زائد ٹیکس نادہندگان کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان افراد کو نوٹسز بھی بھیجے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال سیلز ٹیکس نادہندگان کی تعداد تقریبا ستر ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔
110ٹیکس نادہندگان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا فیصلہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)
-
گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
-
ٹک ٹاکر شمسو بی بی کو کس نے مارا؟ تحقیقات میں تہلکہ خیز انکشاف
-
بادل برسنے کو تیار، محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کردی
-
گٹرلائن کی صفائی کے دوران واسا کے 2 ملازمین دم گُھٹنے سے جاں بحق
-
سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
-
حکومت نے پہلے بیرونِ ملک سے چینی منگوالی اب اسی کو ایکسپورٹ کرنے کا فیصلہ
-
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
پاکستانی نوجوان کی محبت میں مبتلا 58 سالہ امریکی خاتون پاکستان پہنچ گئی، اسلام قبول کر کے 34 سالہ عا...
-
عمران خان ہسپتال منتقلی کیس، ڈائری نمبر 17804 الاٹ کر دیا گیا
-
ایران کا مضبوط پوزیشن کے ساتھ امریکا سے جنگ ختم کرنے کا عندیہ
-
فیصل آباد،گھریلو جھگڑے پر دادا نے 2 پوتوں کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا
-
ایکنک نے لاہور ، بہاولنگر موٹروے کی منظوری دیدی
-
سرکاری حج سکیم میں صرف ساڑھے 18ہزار نشستیں باقی رہ گئیں



















































