اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی ہوئی ہے اور فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے مزید کم ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کمی کے ساتھ 46,100 روپے ہو گئی ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 343 روپے کمی کے ساتھ 39,514 روپے ہو گئی ہے۔