رکراچی(نیوزڈیسک)کراچی اسٹاک ایکس چینج میں بدترین مندی ،سرمایہ کاروں کے ایک کھرب 26 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے ،غیر ملکی سرمایہ کار گروپوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر شیئرز کی فروخت کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز شدید مندی دیکھنے میں آئی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی بیک وقت 7نفسیاتی حدیں گرگئیں ۔سرمایہ کاری مالیت میں1کھرب 26ارب روپے سے زائد کی کمی، کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت11.63فیصدزائد جبکہ79.89فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاو سز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے،توانائی،سیمنٹ ،پٹرولیم اوربینکنگ سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 35278پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم عالمی مارکیٹ میں مسلسل مندی کی وجہ سے پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹس میں بھی غیر ملی سرمایہ کار گروپوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر شیئرز کی فروخت جاری رہنے کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس699.82پوائنٹس کمی سے 34519.77پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر378کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے58کمپنیوں کے حصص کے بھاو میں اضافہ302کمپنیوں کے حصص کے بھاو ¿ میں کمی جبکہ18کمپنیوں کے حصص کے بھاو میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں681کھرب 26ارب98کروڑ14لاکھ61ہزار394روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر74کھرب 64ارب63 کروڑ16 لاکھ99 ہزار479 روپے ہوگئی ۔ جمعہ کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں31کروڑ44لاکھ 98ہزار330شیئرز رہیں جوجمعرات کے مقابلے میں3کروڑ 27لاکھ 87ہزار90 شیئرززائدہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاو ¿ کے حساب سے انڈس ڈائنگ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت53.52روپے اضافے سے1140.00روپے اوراکزو نوبل پاک کے حصص کی قیمت14.46روپے اضافے سے319.26روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی کولگیٹ پامولو کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت40.00روپے کمی سے140.50جبکہ ایبٹ لیبارٹریز کے حصص کی قیمت26.26روپے کمی سے672.49روپے ہوگئی ۔جمعہ کو کے الیکٹر ک کی سرگرمیاں3کروڑ79لاکھ85ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت25یسے کمی سے7.91روپے جبکہ جہانگیر صدیقی اینڈ کو کی سرگرمیاں1کروڑ46لاکھ16ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت1.34روپے کمی سے25.65روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس512.05پوائنٹس کمی سے 21108.19پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس1265.41پوائنٹس کمی سے 57563.20جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس410.85پوائنٹس کمی سے 24128.62پر بند ہوا ۔
غیرملکیوں نے ہاتھ روک لیا،پاکستان کو سوا کھرب کانقصان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیفٹننٹ کرنل کی اہلیہ کا سربراہ شعبہ کے ساتھ ایشو چل رہا تھا، کیس ثابت ہونے پر معطل کردیا گیا اسی با...
-
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
ہونڈا CD 70 ایکسچینج آفر، پرانی بائیک دیں اور نئی لے جائیں
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کےلئے پیر تا جمعہ نئے اوقات کار مقرر
-
حنا جاوید کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات
-
ایپل کی جانب سے آئی فون 18 سیریز کی قیمتوں میں کتنا اضافہ کیا جا رہا ہے؟
-
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر بڑااضافہ
-
پاکستانی نوجوان کی محبت میں مبتلا 58 سالہ امریکی خاتون پاکستان پہنچ گئی، اسلام قبول کر کے 34 سالہ عا...
-
ایکنک نے لاہور ، بہاولنگر موٹروے کی منظوری دیدی
-
اسلام آباد کی یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی اور فوجی افسر کی فائرنگ کا واقعہ، عسکری ادارے نے ملوث فوج...
-
اتنا غصہ آتا ہے تو ایسا بندہ سروس میں اتنا وقت کیسے نکال گیا؟ رائے ثاقب کھرل کا سوال
-
حنا جاوید قتل کیس،قاتل شوہر کو جج نہ کرنے کی فرضی مثال، ملزم کا پرانا لیکچر وائرل
-
آبنائے ہرمز کے قریب امریکی فضائیہ کا جدید طیارہ اچانک غائب ہونے کی اطلاعات
-
ہونڈا کی ایکسچینج سہولت، پرانی سی ڈی 70 دے کر نئی موٹر سائیکل حاصل کرنے کا موقع



















































