اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

حصص مارکیٹ ؛ انڈیکس36156پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

datetime 6  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) غیرملکی سرمایہ کاروں کی پٹرولیم سمیت دیگر شعبوں میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو بھی تیزی کا تسلسل قائم رہا جس سے تاریخ میں پہلی بارانڈیکس36156 پوائنٹس اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 77.63 کھرب روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔تیزی کے باعث حصص کی مالیت میں بھی49 ارب87 کروڑ63 لاکھ98 ہزار57 روپے کا اضافہ ہوگیا، کثیر قومی اداروں، پٹرولیم اور انرجی سیکٹر میں وسیع البنیاد خریداری سرگرمیوں کی وجہ سے بدھ کو کاروبار کے تمام دورانیے میں مارکیٹ مثبت زون میں رہی، ٹریڈنگ کے دوران بینکوں ومالیاتی اداروں، انفرادی سرمایہ کاروں اور دیگر ا?رگنائزیشنز کی جانب سے مجموعی طور پر64 لاکھ37 ہزار346 ڈ?الر مالیت کے سرمائے کا انخلا کیا گیا جبکہ اس دوران غیرملکیوں کی جانب سے17 لاکھ497 ڈالر، مقامی کمپنیوں کی جانب سے3 لاکھ 79 ہزار438 ڈالر، میوچل فنڈز کی جانب سے47 لاکھ46 ہزار608 ڈالر اور این بی ایف سیز کی جانب سے8 لاکھ98 ہزار759 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی۔تیزی کے سبب کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 235.12 پوائنٹس اضافے سے36156.83 ہوگیا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 135.11 پوائنٹس بڑھ کر 22506.60 اور کے ایم ا?ئی 30 انڈیکس640.83 پوائنٹس اضافے سے59843.64 ہوگیا، کاروباری حجم منگل کی نسبت 8.39 فیصد زائد رہا اور مجموعی طورپر33 کروڑ67 لاکھ 36 ہزارحصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ 392 کمپنیوںتک وسیع ہوا جن میں225 کے بھاو¿ میں اضافہ، 147 کے داموں میں کمی اور20 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…