جمعرات‬‮ ، 27 فروری‬‮ 2025 

بجلی کا بحران،خطرہ پھرسر پر پہنچ گیا

datetime 5  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)بجلی کی پیداواری کمپنیوں کے گردشی قرضے ایک بار پھر 570 ارب روپے سے تجاوز کر گئے ہیں .وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سرکاری اور نجی شعبوں پر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے 570 ارب روپے کے واجبات ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت نے مئی2013 میں حکومت میں آنے کے بعد جون 2014 تک توانائی سیکٹر کے 480 ارب روپے کے گردشی قرضہ ادا کرکے بجلی کی پیداوار میں اضافے کا دعویٰ کیا تھا مگر ایک سال میں ہی گردشی قرضہ گزشتہ ادائیگی سے بھی زیادہ ہو گیا ہے۔خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری اداروں نے 136ارب روپے، نجی شعبے نے 433 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نیٹ ہائیڈل منافع کی مد میں واپڈا نے خیبر پختونخوا حکومت کو ایک ارب 70 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں، کے پی کے حکومت کو گزشتہ مالی سال کے دوران 7 ارب 90 کروڑ روپے ادا کیے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…