اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملکی صنعتکاروں نے کہا ہے کہ جنرل سیلز ٹیکس کی بلندشرح کاروباری سرگرمیوں کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، آئندہ مالی سال مختلف شعبوں پر عائد ٹیکس کی شرح میں کمی کی جائے۔تفصیلات کے مطابق ملکی صنعتکاروں نے کہا ہے کہ پاکستان میں جی ایس ٹی کی شرح کافی بلند ہے، پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک میں 17فیصد جی ایس ٹی کی موجودہ شرح کاروباری سرگرمیوں میں کمی کا باعث ہے، یہ شرح مہنگائی میں اضافے کےساتھ صارفین کی قوت خرید میں کمی اور ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، انہوں نے کہا کہ نئے وفاقی بجٹ میں جی ایس ٹی کی شرح سنگل ڈیجٹ کرنے سے عام اور متوسط طبقے کو ریلیف ملے گا۔