جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہر سال1لاکھ نئے لوگ ٹیکس نیٹ میں لائے جائیں گے، چیئر مین ایف بی آر

datetime 21  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)طارق باجوہ نے کہا ہے کہ ہر سال ایک لاکھ نئے ٹیکس گزاروں کا اضافہ کیا جائے گا، پاکستان میں ٹیکسوں کی مکمل اور بروقت ادائیگی کے کلچر کا فقدان ہے تاہم حکومت ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح بڑھانے کا عزم کیے ہوئے ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاںنیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) اسلام آباد میں ملک میں ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کے حوالے سے منعقدہ ٹیکس میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ تقریب کا اہتمام فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور جرمن ادارے جی آئی زیڈ اور نسٹ اسکول آف سوشل سائنسز اینڈ ہیومنٹیز کی جانب سے مشترکہ طور پر کیا گیا۔
اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں ٹیکس میلوں کا اہتمام ایف بی آر کی جانب سے شروع کیا گیا ایک نیا اقدام ہے جس کے تحت ملک کی معروف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کو ملک میں ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کے لیے قائدانہ کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ طارق باجوہ نے طلبا و طالبات کو ٹیکسوں سے متعلق امور کو سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنانے کی دعوت دی۔
انہوں نے کہ سوشل میڈیا پر نوجوانوں کی جانب سے ٹیکسوں سے متعلق شروع کیے گئے بحث مباحثے سے قومی سطح پرٹیکسوں کی ادائیگی کے لیے مثبت عوامی رحجانات تشکیل دینے میں مدد ملے گی۔ تقریب سے معروف ماہر معاشیات اور نسٹ بزنس اسکول کے ڈین ڈاکٹر اشفاق حسن خان سمیت دیگر حکام نے بھی خطاب کیا جبکہ افتتا حی تقریب کے بعد ٹیکس میلے کا آغاز ہوا جس میں بہت سے معلوماتی، تعلیمی اور مباحثوں پر مبنی پروگرام بشمول تقاریر، ڈرامے، سٹالز اور سوال و جواب کے سلسلے شامل تھے جن میں طلبہ اور ایف بی آر کے افسران شریک ہوئے۔
ایف بی آر کی جانب سے منعقدہ ٹیکس میلہ اس طویل المدتی مہم کا حصہ ہے جسے ”بنائے نو جوان بہتر پاکستان“ کے عنوان کے تحت نوجوانوں کی توانائیوں اور قائدانہ صلاحیتوں کو ملک میں ٹیکس کلچر کے فروغ کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اس مہم سے ایسے نوجوان منتخب کیے جا رہے ہیں جو اپنے حلقہ احباب اور متعلقہ معاشرتی گروہوں میں شامل افراد کو ٹیکس کی ادائیگی اور درست ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی ترغیب دیں گے اور ملک میں ٹیکس کی ادائیگی کے کلچر کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…