کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان رواں مالی سال اقتصادی ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔محکمہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال پاکستان اقتصادی ترقی کے تمام اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ۔رواں سال شرح نمو کا ہدف 5.1فیصد ہے،زرعی شعبے میں ترقی کی شرح 0.61فیصد رہے گی جبکہ ہدف 3.3فیصد رکھا گیا تھا ،گنا،چاول،گندم و دیگر اہم کسی بھی فصل کا ہدف حاصل نہیں ہوا، لائیواسٹاک میں شرح نمو3ی8فیصد ہدف کے مقابلے میں 0.48فیصد رہی،کمیٹی کو بتایا گیا کہ جنگلات کے شعبے میں بھی ترقی نہ ہونے کے برابررہی،رواں سال بجلی کی پیداوارمیں نہ ہونے کے برابراضافہ ہوا،بجلی کی پیداوارمیں صرف 0.03فیصد اضافہ ہوا۔خدمات کے شعبے میں گروتھ 2.89فیصد رہی۔