جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

کاشتکار فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کےلئے جدید طریقہ کاشت اپنائےں ،شیخ یٰسین

datetime 19  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وہاڑی(نیوز ڈیسک)ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع شیخ یٰسین نے کہا ہے کہ کاشتکار فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کےلئے جدید طریقہ کاشت کو اپنائےں اور فرسود ہ طریقہ کاشت کو ترک کر دیں ۔کپاس کی فصل بارے ریفریشر کورس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں زیادہ تر چھوٹے کاشتکار ہیں کم رقبہ کے حامل ان کاشتکاروں کو طریقہ کاشت جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر اپنا ہو گا تاکہ کم رقبہ سے زیادہ فی ایکڑ پیداوار حاصل کی جا سکے انہوں نے کہاکہ زیادہ پیداوار کے حصول کے نتیجہ میں ہمارے پیداواری اخراجات میں بھی کمی آئیگی ڈی ڈی او زراعت محمد اسماعیل وٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکار محکمہ زراعی کی سفارشات کے مطابق صرف کپاس کی ترقی دادہ اور منظور شدہ اقسام کاشت کریں انہوں نے کہا کہ کاشتکار بی ٹی او نان بیٹی کپاس کی پہچان کینا مائی سینسلفیٹ ٹیکے کے ذریعے کریں اورنان بی ٹی کپاس کے پودے ہونے کی صورت میں ان پر روایتی کپاس کی طرح سپرے کریں اور کاشت سے قبل بےج کو زہر آلود کریں جس سے 60یوم تک فصل رس چوسنے والے کیڑوں سے محفوظ رہتی ہے اسسٹنٹ کاٹن باٹنسٹ کاٹن ریسرچ اسٹیشن وہاڑی چودھری خالد محمود نے کہا کہ کپاس کی منظور شدہ اور ترقی دادہ اقسام FH-142,MNH-886,VH-259,IUB-222,CIM-599, BH-178کے بارے میں مفید معلومات فراہم کیں،زراعت آفیسر پلانٹ پروٹےکشن رانا محفوظ الحق نے کپاس کے ضرر رساں کیڑوں خصوصی ڈسکی بگ کے کنٹرول بارے میں معلومات فراہم کیں اسسٹنٹ ریسرچ آفیسر ڈاکٹر لیاقت علی کپاس کی پیداواری ٹےکنالوجی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کپاس کے فی ایکڑ پودوں کی تعداد کو پورا کرنے سے پیداوار میں اضافہ ممکن ہے ۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…