چمن(نیوز ڈیسک)باب دوستی پرسیکورٹی فورسز کی چیکنگ کے نام پر مبینہ مداخلت کیخلاف تاجروں نے چمن بارڈر پر احتجاج کرتے ہوئے پاک افغان بارڈر بند کر دیا ہے۔پاک افغان تاجر تنظیم نے الزام عائد کیا ہے کہ تجارتی سرگرمیوں کے دوران باب دوستی پرچیکنگ کے نام پر سیکیورٹی اہلکاروں کی مبینہ مداخلت کا مقصد بھتا وصولی کیلئے راہ ہموار کرنا ہے۔ تاجروں نےاحتجاج کرتے ہوئے ٹائر جلا کر پاک افغان سرحد بند کر دی ہے۔ احتجاج کے باعث پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی سرگرمیاں معطل ہو گئی ہیں اور چمن بارڈر کے دونوں جانب مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔