جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

درآمدی اسٹیل مصنوعات پر آر ڈی، سیلز ٹیکس یا سیس نافذ کرنے کا مطالبہ

datetime 19  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان اسٹیل میلٹرز ایسوسی ایشن نے ایف بی آر سے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی صنعت کو نقصان سے بچانے اور قیمتوں کو متوازن رکھنے کیلیے درآمدی اسٹیل کی مصنوعات پر ریگولیٹری ڈیوٹی، سیلز ٹیکس یا خصوصی سیس کا نفاذ کیا جائے۔پاکستان اسٹیل میلٹرز ایسوسی ایشن کے ایک عہدیدار نے کہا کہ اسٹیل کی صنعت کے مختلف شعبوں میں توازن کو برقرار رکھنا سب کیلیے اہم ہے۔ ایف بی آر کے اس اقدام سے نہ صرف درآمدی اشیا پر اضافی ڈیوٹی ملے گی بلکہ مقامی یونٹس کی پیداوار میں اضافے سے بھی آمدنی میں اضافہ ہوگاجبکہ مسابقتی ماحول پیدا ہونے سے قیمتوں میں نمایاں ہوگی جس کا فائدہ صارفین کو ہوگا۔اس وقت ملک میں اسٹیل کی صنعت کی پیداواری صلاحیت 5 ملین ٹن ہے جس میں 10فیصد اضافے سے مزید 5لاکھ ٹن اضافی پیداوار ہوگی اور ایف بی آر کو سالانہ تین ارب روپے اضافی حاصل ہوسکیں گے۔
اس کے علاوہ اگر ملک میں 250,000ٹن اضافی بلٹ درآمد کیے جائیں توبراہِ راست ٹیکس سے ایف بی آر کو سالانہ تین ارب روپے کی اضافی آمدنی ہوگی۔درآمدی اسٹیل پر ریگولیٹری ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس کے نفاذ سے درآمد کنندگان پھر بھی مقامی پیداواری یونٹس کے مقابلے میں زیادہ منافع حاصل کرسکیں گے جبکہ ایف بی آر کو بھی اضافی اربوں روپے حاصل ہوسکیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان اسٹیل میلٹرز ایسوسی ایشن نے پچھلے دو سالوں میں پالیسی کے اتار چڑھا و¿ کا سامنا کیا ہے۔پچھلے سال پاکستان اسٹیل میلٹرز ایسوسی ایشن پر 75فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا تھاجبکہ بجلی کی قیمتوں میں 74فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔اس سال اسٹیل اسکریپ پر 5فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی نافذ کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اسٹیل کی تیاردرآمدی مصنوعات پر 15فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی کا فائدہ بین الاقوامی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے ناکافی ہوگیا تھا جس کے بعدسے اسٹیل میلٹرز کو درآمدی مصنوعات کی وجہ سے بہت بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ اس لیے اب یہ ضروری ہے کہ ایف بی آر درآمدی اسٹیل کی اشیاءپر اضافی سیلز ٹیکس اور ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر کے مقامی صنعت کے لیے بھی مسابقتی ماحول فراہم کرے۔ اسٹیل کی صنعت کو امید ہے کہ حکومت اسٹیل بلٹس پر 25فیصد، بارز، وائیرزاور راڈز پر کم از کم 40فیصد اضافہ کرے گی۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…