ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پھل، پٹرول، ٹائلز کے بعد ایرانی سیمنٹ مقامی صنعت کے لیے خطرہ

datetime 18  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) ایران سے پھلوں، ناقص ایل پی جی اور پٹرول، سینٹری ٹائلز کے بعد اب بڑے پیمانے پر اسمگل شدہ ایرانی سیمنٹ کی پاکستانی مارکیٹ میں ڈمپنگ مقامی صنعت کے لیے خطرہ بن گئی ہے۔پاکستان کی سیمنٹ انڈسٹری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایرانی سیمنٹ کی یلغار روکنے کے لیے ایرانی سیمنٹ کو منفی فہرست میں شامل کیا جائے یا پھر ایرانی سیمنٹ پر اینٹی ڈپمنگ ڈیوٹی عائد کی جائے۔ ال پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق بڑے پیمانے پر ایرانی سیمنٹ بلوچستان میں فروخت کی جارہی ہے۔ صرف مارچ سے اپریل کے دوران ایک مہینے کی مدت میں یومیہ بنیادوں پر 500سے 600ٹن ایرانی سیمنٹ بلوچستان کی مارکیٹ میں فروخت کی گئی جس سے نہ صرف مقامی سیمنٹ انڈسٹری کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا بلکہ سیمنٹ سے حاصل ہونے والے محصولات کی مد میں قومی خزانے کو بھی خسارے کا سامنا ہے۔ انڈسٹری کے ترجمان کے مطابق ایرانی سیمنٹ میں اسمگلنگ کے ساتھ بڑے پیمانے پر مس ڈکلریشین کے ذریعے بھی قومی خزانے کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔16اپریل کو تفتان بارڈر سے دو بڑے ٹرالرز TLZ-797اور TKV-793 کے ذریعے بالترتیب 105اور 52ٹن سیمنٹ پاکستان لائی گئی تاہم کسٹم حکام، ٹرانسپورٹرز کی ملی بھگت سے ان ٹرالرز پر بالترتیب 90اور 45ٹن سیمنٹ ظاہر کی گئی۔ اس طرح کم مقدار ظاہر کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔ ایک جانب ایرانی سیمنٹ کی شکل میں ٹیکس چوری اور معیشت کو نقصان کا راستہ دیا گیا ہے، دوسری جانب مقامی صنعت تھرڈ شیڈول میں شامل کرکے سخت ٹیکس قوانین لاگو کیے گئے ہیں۔ مقامی انڈسٹری روزگار کے ہزاروں مواقع فراہم کرنے کے ساتھ حکومت کو رائلٹی اور ٹیکسوں کی مد میں بھاری رقوم ادا کررہی ہے۔مقامی صنعت صرف ایکسائز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس کی مد میں سیمنٹ پر فی ٹن 2ہزار روپے کے محصولات ادا کررہی ہے۔ ایرانی سیمنٹ کی وجہ سے پاکستانی صنعت کو لاحق خدشات بڑھ گئے ہیں۔ ایک جانب سیمنٹ کی غیرملکی امپورٹ کی طلب بڑھ رہی ہے، دوسری جانب مختلف مارکیٹوں میں ٹیکس چوری اور مس ڈکلریشن کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ایرانی سیمنٹ کی اسمگلنگ اور مس ڈکلریشن روکے جانے سے بلوچستان میں مقامی سیمنٹ کی کھپت میں اضافہ ہوگا جس سے انڈسٹری کو اپنی پیدواری استعداد بروئے کار لانے میں مدد ملے گی۔ ساتھ ہی حکومت کو بھی مقامی سیمنٹ کی فروخت پر محصولات کی مد میں امدن ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…