پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

رواں مالی سال کے 11ویں ماہ میں مہنگائی کی شرح میں 1.35فیصداضافہ

datetime 17  مئی‬‮  2015 |

کراچی(نیوزڈیسک) رواں مالی سال 2014-15 کے گیارہویں ماہ مئی 2015ءکے پہلے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.35فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 1.34 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔پاکستان بیورو شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 8مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ٹماٹر، زندہ مرغی ،چینی ، گڑ،دال ماش، چنے کی دال ، مونگ کی دال، آلو،آٹا، خوردنی تیل، سرخ مرچ ، ایل پی جی ،مسور کی دال ،لہسن ،پیاز، مٹن، بیف اور کیلے سمیت 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔انڈے، مسٹرڈ آئل ، گندم اور ویجی ٹیبل گھی سمیت 4 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق پٹرول ،ڈیزل ،مٹی کاتیل ،گیس نرخ ،چائے ،ملک پاڈ، دھی ، تازہ دودھ، باسمتی چاول ، اری چاول ، نمک ، بجلی کے نرخ ،کپڑے اورکھلا گھی سمیت 29 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 1.35، 1.38 1.38 اور 1.31 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…