کراچی(نیوزڈیسک) درآمدات میں اضافے کے باوجود پاک بھارت تجارتی خسارے میں کمی آئی،مارچ کے مقابلے میں رواں سال اپریل میں پاک بھارت تجارتی خسارہ ایک ارب 3کروڑ روپے رہا،ذرائع کے مطابق رواں سال اپریل میں واہگہ بارڈر کے ذریعے79 کروڑ30 لاکھ مالیت کی مصنوعات برآمد کی گئیں جبکہ اسی عرصے میں پاکستان نے ایک ارب 93کروڑ روپے مالیت کی کپاس،سبزیاں اور دیگر مصنوعات درآمد کیں، جس کے باعث اپریل میں پاک بھارت تجارتی خسارہ ایک ارب3 کروڑ70 لاکھ روپے رہا جو مارچ میں 2 ارب55 کروڑ روپے تھا پاک بھارت تجارتی خسارے میں ایک ارب 49 کروڑ روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی برآمدات میں کمی اور بھارت پر بڑھتے ہوئے درآمدی انحصار کے باعث تجارتی خسارے میں اضافہ دیکھا جارہا ہے