کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی اسٹاک ایکسچینج میں گذشتہ ہفتے کے دوران مندی کے بادل چھائے رہے اور کے ایس ای 100انڈیکس میں491پوائنٹس کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، تاہم کے ایس ای 100 انڈیکس33 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر برقرار دیکھا گیا۔ بازار حصص کی سرگرمیاں ماند پڑنے اور کاروباری اتار چڑھاﺅ کے باعث گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران سرمایہ کاروں کے ایک کھرب 20ارب سے زائد روپے ڈوب گئے جس کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم 73 کھرب روپے کی سطح سے گھٹ کر 71 کھرب روپے رہ گیا۔
ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق پیر تا جمعہ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس میں 491.10 پوائنٹس کی کمی واقع ریکارڈ کی گئی جس سے کے ایس ای 100انڈیکس 33500، 33400، 33300، 33200 اور 33100 پوائنٹس کی 5 بالائی حدوںسے نیچے گر گیا اورانڈیکس 33530.30 پوائنٹس سے گھٹ کر 33039.79 پوائنٹس پر بند ہوا ۔
کاروباری اتار چڑھا کے باعث رونما ہونے والی مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1 کھرب 20 ارب 60 کروڑ2 لاکھ 96 ہزار410 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 73 کھرب 2 ارب 52 کروڑ 40 لاکھ 76 ہزار 561 روپے سے گھٹ کر 71 کھرب81 ارب 92 کروڑ 37 لاکھ 80 ہزار151 روپے رہ گیا۔گزشتہ ہفتہ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ 23 کروڑ 53 لاکھ 15 ہزار حصص کا کاروبار ہوا اور ٹریڈنگ ویلیو 12ارب روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ کم سے کم کاروباری لین دین 15 کروڑ 46 لاکھ26 ہزار حصص رہا ۔یومیہ سرمایہ کاری حجم میں 1.6 فیصد کمی ہوئی سرمایہ کاری کی یومیہ اوسط 7ارب18کروڑ 20 لاکھ روپے رہی۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے مقابلے میں حصص کی یومیہ خرید و فروخت میں 2 فیصد کمی ہوئی حصص کی یومیہ خرید و فروخت17کروڑ 15 لاکھ 30 ہزار رہی۔ کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران کے الیکٹرک، ٹی آر جی ، پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمنل، میپل لیف سیمنٹ ، بینک آف پنجاب ، جہانگیر صدیقی کمپنی اور اینگرو والیوم لیڈر رہے دنیا بھر کی اسٹاک ایکس چینجز میں کاروباری ہفتے کے دوران ملا جلا رجحان رہا۔
کراچی اسٹاک ایکسچینج میں گذشتہ ہفتے کے دوران مندی
17
مئی 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں