اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2015-16 کا بجٹ21 دن میں پارلیمنٹ سے منظور کروانے کا شیڈول مرتب کر لیا۔نجی ٹی وی کو دستیاب شیڈول پلان کی کاپی کے مطابق وفاقی بجٹ 5 جون کوکابینہ کے خصوصی اجلاس سے منظوری کے بعد اسی روز پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، بجٹ دستاویزات کے ہمراہ رواں مالی سال کے ضمنی مطالبات زر بھی منظوری کیلیے پیش کیے جائیں گے، 2 دن کے وقفے کے بعد8 جون سے بجٹ پر عام بحث کا ا?غاز ہوگا جو 22 جون تک جاری رہے گی۔
وفاقی وزیر خزانہ 22 جون کو بحث سمیٹتے ہوئے اراکین پارلیمنٹ کے اٹھائے جانے والے نکات کے جوابات دیں گے جس کے بعد ووٹنگ کے ذریعے شق وار منظوری ہوگی، اگلے روز 23 جون کوگرانٹس کیلیے ڈیمانڈز پر بحث اور ان کی منظوری کیلیے ووٹنگ ہوگی، اسی فنانس بل 2015 کی منظوری لی جائے گی، بجٹ کی منظوری کے بعد اگلے 2 دن رواں مالی سال کے ضمنی مطالبات زر پر بحث مکمل کرکے ان کی منظوری لی جائے گی۔
ٓآئندہ مالی سال کا بجٹ21 دن میں پارلیمنٹ سے منظور کروانے کا شیڈول مرتب کر لیا
17
مئی 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں