اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) آئندہ بجٹ میں قالین بافی کی صنعت پرپانچ فیصدسیلزٹیکس عائد کیے جانے کا امکان ہے، کارپیٹ مینوفیکچررز نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ٹیکس کے نفاذ سے بیروز گاری میں اضافہ ہوگا،پاکستان کارپیٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں تیار کیے جانے والے قالین کو بیرون ممالک برآمد کرکے کثیر زر مبادلہ حاصل کیا جاتا ہے ،، نئے مالی سال کے بجٹ میں قالین بافی کی صنعت پر دوسے پانچ فیصد سیلز ٹیکس عائد کیے جانے کا امکان ہیجس پر کارپیٹ ایسوسی ایشن نے تحفظات کا اظہار کیاہے۔ایسو سیشن کا کہنا ہے کہ قالین بافی کی صنعت پہلے ہی شدید مشکلات سے دو چار ہے حکومتی اقدام سے بیروزگاری میں مزیداضافہ ہوگا ،حکومت سے آئندہ بجٹ میں قالین کی صنعت کو سیلز ٹیکس سے استثنی قراردینے کی استدعا کی گئی تھی