اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستانی حکومت نے اقتصادی ترقی کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں ،ایشیا ئی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے غیرملکی سرمایہ کاری کے حصول کے لیے پاکستان کو امن وامان کی صورتحال کو مزید بہترکرنا ہوگا ،ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق پاکستان کی اقتصادی صورتحال درست سمت میں گامزن ہے ،، ملکی زر مبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ ہوا،افراط زر اور مالیاتی سمیت جاری کھاتوں کے خسارے میں بھی کمی آئی ہے موجودہ حکومت نے اقتصادی ترقی کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں، اے ڈی بی کے مطابق پاکستان میں ترقی کے بے شمارمواقع موجود ہیں تاہم ملک کو امن و امان کی غیریقینی صورتحال اور توانائی بحران جیسے اہم مسائل درپیش ہیں ،غیر ملکی سرمایہ کاری کے حصول کے لیے توا نائی کے شعبے سمیت سیکیورٹی صورتحال کو بہتر کرنا ہوگا۔